اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق: حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی موجودگی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی پیاری بیٹی ، نور نظر اور لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے دوسری مجلس عزا منعقد ہوئی ۔مجلس عزا میں عوام کے مختلف طبقات ، اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی اور آقائ محمد رضا طاہری نےمجلس عزا میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی عظیم شخصیت اور ان کے فضائل و مصائب پیش کئے۔حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا سلسلہ 30 جمادی الاول سے آغاز اور 4 جمادی الثانی بروز پیر تک جاری رہےگا ۔
.......
/169